کولگام :(کے پی ایس ) جنوبی ضلع کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایس بی آئی بینک شاخ لوٹنے کی کوشش کی ،تاہم ذرائع کے مطابق وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے .
اطلاعات کے مطابق نامعلوم بندوق قیموہ کولگام میں نمودار ہوئے ،جس دوران انہوں نے یہاں قائم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ پر دھا وا بول دیا .
معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے بینک کے اندر جاکر رقم لوٹنے کی کوشش کی ،تاہم بینک میں موجود لوگوں نے شور وغل بپا کیا ،جس کے دوران وہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوئے .
اس دوران قیموہ میں کولگام میں تشدد بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں .فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بندوق بردار رقم لوٹنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں .
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں موہن پورہ کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے بینک شاخ سے رقم لوٹنے کی کوشش کی ،تاہم لوگوں کی مزاحمت کے دوران نامعلوم بندو برداروں کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے (مزید تفصیلات کا انتظار)
Comments are closed.