حج2018:بانہال سے تعلق رکھنے والا حاجی مدینہ سڑک حادثہ میں جاں بحق

سری نگر ،(کے پی ایس )::جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک عازم حج کی سعودی عربیہ کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی ہے۔

مہلوک عازم حج کی شناخت 62 سالہ شمس الدین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔مہلوک عازم حج کا کور نمبر JKF-13844-2-0 ہے۔یہ حادثہ مسجد نبی کے قریب پیش آیا .مذکورہ حاجی کو انصار اسپتال مدینہ منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا .

Comments are closed.