لالچوک کا وسیع علاقہ محاصرے میں ،انٹر نیٹ بند
اننت ناگ (کے پی ایس) :جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان بدھ کی علی الصبح جھڑپ شروع ہوئی ،جو تاحال جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسزنے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر قصبہ کے لالچوک علاقے کا محاصرہ کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز کو علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ،جسکے بعد فوج کی ایک آر آر ،ایس اوجی اور162,اور40بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصر ے میں لیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح 4بجے یہاں پہلی گولی چلنے کی آواز سنی گئی ،جسکی وجہ سے پورا علاقہ سہم کر رہ گیا ۔یہ تجارتی ورہائشی علاقہ ہے ،آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ جاری تھی ۔احتیاطی اقدامات کے تحت موبائیل انٹر نیٹ خد مات اور ریل سروس بند کردی گئی ۔ (کے پی ایس)
Comments are closed.