عنقریب سیاسی امورسے متعلق کمیٹی کی میٹنگ
نئے عہدیداروں کی ٹیم ہوگی تشکیل:ناراض ممبران کیخلاف کارروائی معطل
سری نگر:۲۳،جولائی: سرتاج مدنی نے پی ڈی پی نائب صدرکے عہدے سے استعفیٰ دیکرپارٹی میں تنظیم نوکی راہ ہموارکردی جبکہ اس اقدام کواُن ناقدین کامنہ بندکرنے کے بطوردیکھاجارہاہے جنہوں نے حالیہ 19جون کومخلوط سرکارگرجانے کے بعدمحبوبہ مفتی پریہ سنگین الزام عائدکیاکہ موصوفہ نے پارٹی میں خاندانی راج کوتقویت پہنچادی ۔کے این این کے مطابق بی جے پی کی حمایت یافتہ مخلوط سرکارگرجانے کے بعدکچھ ممبران قانون سازیہ کی جانب سے پارٹی قیادت کیخلاف کھلی بغاوت کئے جانے کے نتیجے میں اندرونی سطح پرسخت مشکلات سے دوچارعلاقائی مین اسٹریم جماعت پی ڈی پی کوسرنومنظم اورمتحرک کرنے کیلئے پارٹی لیڈرشپ نے کئی اہم اورغیرمعمولی اقدامات اُٹھانے کامن بنالیاہے ۔پارٹی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ عمران انصاری ،اُنکے چاچاعابدانصاری ،جاویدحسن بیگ ،عبدالمجیدپڈر،یاسرریشی اورسیف الدین بٹ کی جانب سے کھلے عام بغاوت کرنے اورپارٹی صدرکوہد ف تنقیدبنائے جانے کے بعدپی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے پارٹی لیڈروں ،ذمہ داروں ،ممبران پارلیمنٹ اورممبران قانون سازیہ کیساتھ مشاورت کاایک سلسلہ شروع کیا،جسکے تحت محبوبہ مفتی نے وسطی ،جنوبی اورشمالی کشمیرسے تعلق رکھنے والے پارٹی لیڈروں ،عہدیداروں اورارکان پارلیمان وممبران قانون سازیہ کیساتھ الگ الگ میٹنگیں کیں ،جس دوران محبوبہ مفتی نے ان سے پارٹی امورات کیساتھ ساتھ پیداشدہ سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی رائے طلب کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ان میٹنگوں کے دوران یہ بات محسوس کی گئی کہ مخالفین وناقدین کوجواب دینے کیلئے ی ڈی پی میں تنظیم نوکی جائے ۔پی ڈی پی ذرائع نے بتایاکہ تنظیم نوکے ایک اہم اقدام کے بطورگزشتہ دنوں یہ تجویزسامنے لائی گئی کہ محبوبہ مفتی کوپارٹی صدربرقراررکھتے ہوئے سینئرترین لیڈرمظفرحسین بیگ کوپی ڈی پی کاسرپرست اعلیٰ بنایاجائے جبکہ پارٹی کے کسی دوسرے سینئرلیڈرکونائب صدرمقررکرکے سرتاج مدنی کواس ذمہ داری سے فارغ کیاجائے تاکہ مخالفین بشمول باغی ممبران کویہ جواب مل سکے کہ پی ڈی پی میں کسی مخصوص خاندان کاغلبہ نہیں ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سرتاج مدنی نے کچھ روزقبل محبوبہ مفتی کیساتھ ملاقات کرکے رضاکارانہ طورپرنائب صدرکاعہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی ،اوربعدازاں اس معاملے کومحبوبہ مفتی نے کئی لیڈروں کیساتھ زیرغورلایا۔سوموارکے روزسرتاج مدنی نے اپنے فیصلے کاخوداعلان کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے پی ڈی پی نائب صدرکاعہدہ چھوڑدیاہے ،اوراس سلسلے میں انہوں نے پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کواپنااستعفیٰ بھیج دیا۔سرتا ج مدنی کاکہناتھاکہ انہوں نے پارٹی کے وسیع ترمفاداوراتفاق واستحکام کی خاطریہ قدم اُٹھایاہے۔پی ڈی پی کے ذرائع نے بتایاکہ سرتاج مدنی نے پارٹی قیادت کیساتھ مشاورت کے بعدعہدہ چھوڑنے کافیصلہ لیا۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں پی ڈی پی سیاسی امورسے متعلق کمیٹی کی میٹنگ طلب کی جائیگی ،جس میں تنظیم نوکیساتھ ساتھ مرکزی سطح پرنئے عہدیداروں کی نامزدگی کافیصلہ بھی لیاجائیگاجبکہ اس سلسلے میں پہلی ہی مختلف سطحوں پرمشاورت کی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ واپسی کاراستہ کھلارکھنے کیلئے نصف درجن باغی ممبران کیخلاف انضباطی کارروائی التواء میں رکھی گئی کیونکہ پارٹی لیڈرشپ کواُمیدہے کہ سبھی نہیں توکچھ ناراض ممبران ضرورواپس لوٹ آئیں گے ۔
Comments are closed.