حکومت افغانستان عید الاضحی کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کرسکتی ہے

کابل، 22 جولائی : افغانستان میں اگلے ماہ عیدالاضحی کے موقع پر صدر اشرف غنی دہشت گرد تنظیم طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں. یہ اطلاع سرکاری ترجمان نے دی ہے۔
مسٹر غنی کے ترجمان ہارون چکنسوري نے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ میں شائع ایک رپورٹ کی تصدیق کی ہے کہ حکومت عیدالاضحی کے موقع پر جنگ بندی کو دوہرانے کی بات پر غور کر رہی ہے۔ عیدقرباں اگلے ماہ کی 22 تاریخ کو ہے۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ حکومت 22 اگست کوعیدالاضحی کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کر سکتی ہے۔
قابل غور ہے کہ افغانستان کی حکومت نے جون کے مہینے میں عید الفطر کے موقع پر بھی طالبان کے ساتھ تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور اس دوران طالبان کے دہشت گرد دارالحکومت کابل میں غیر مسلح گھوم رہے تھے اور سڑكوں پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ سیلفی لینے کا لطف اٹھا رہے تھے۔
اگرچہ صدر نے عید کے بعد بھی اپنی طرف سے جنگ بندی کے لیے اگلے دس دنوں تک بڑھانے اور طالبان کے خلاف کوئی بھی مہم نہیں چلانے کی سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی تھے لیکن طالبان نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس کے بعد طرفین ایک دوسرے کے خلاف مہم چلانے لگے اور کئی مقامات پر کئے گئے طالبان کے خودکش حملوں میں متعدد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی موت ہوگئی تھی۔
رائٹر

Comments are closed.