مرحوم سینئر صحافی سید شجاعت بخاری کے اہلخانہ کے ساتھ راہل گاندھی کی تعزیت

سری نگر:۱۸،جون:/ کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر راہل گاندھی نے مرحوم سینئر صحافی ،قلمکار اور تجزیہ نگار کے غمزدہ خاندان سے تعزیت اور ہمدر دی کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں کے این این کو موصولہ بیان کے مطابق راہل گاندھی نے مرحوم صحافی کے رسمِ چہارم کے موقعے پر غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے پروفیسر رفیع الدین بخاری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں شجاعت بخاری کو سفاکانہ قتل کرنے پر سخت صدمے کا اظہار کیا ۔تعزیتی پیغام میں راہل گاندھی نے کہا ’سید شجاعت بخاری کو اپنے دفتر کے باہر بہیمانہ قتل کرنے پر’’ میں‘‘(راہل گاندھی ) شدید صدمے میں ہوں ،ماحول میں چند اعتدال پسند آوازوں میں سے ایک کو تنگ سیاسی خیالات سے الگ کر دیا گیا،مرحوم کا نقصان ہمیں یاد دہانی کرا تا رہے گا کہ ترقی پسند آوازیں کو انتہا پسند عناصر کی جانب سے خاموش کرنے کا خطرہ لاحق حاصل ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری پر اس سے پہلے بھی حملہ ہوا،تاہم انہوں نے اپنا کام جاری رکھا اور اس جرت کیلئے میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ شجاعت بخاری ایک بے باک صحافی تھے اور اُنکی امن عمل پہل کو ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔انہوں نے رائزنگ کشمیر کی پوری ٹیم کیساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے دعا کی کہ رائز نگ کشمیر آگے بھی اس طرح سے صحافت کے میدان میں بہترین کا م کو جاری رکھے گا ۔

Comments are closed.