لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد بھی پابندیاں رہیں گی نافذ؛ کورونا وائرس کیخلاف مودی حکومت کاپلان بی پر کام کرنے کا ارادہ
سرینگر/06اپریل/سی این آئی// کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کیلئے 14 اپریل تک پورے ملک میں لاک ڈاون ہے۔ بازار بند ہیں، بزنس ٹھپ ہے۔ ٹرینیں، بسیں، ہوائی جہاز کچھ بھی نہیں چل رہا۔ ایسے میں حکومت نے لاک ڈاون کھولنے کی تیاروں پر چرچا شروع کردی ہے۔ کورونا وائرس ہندوستان سمیت پوری دنیا کے ممالک کو اپنی چپیٹ میں لے چکا ہے۔ ہندوستان میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی تعداد 4000 سے زائد ہوگئی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاون کا آج 14 واں دن ہے۔ بازار بند ہے، ٹرینیں، بسیں، ہوائی جہاز، ٹیکسیاں کچھ بھی نہیں چل رہی ہیں۔ ایسے میں حکومت لاک ڈاون کو 15 اپریل سے منصوبہ بند طریقے سے کھولنے پر غور کر رہی ہے۔ اس درمیان ایسی خبریں بھی ہیں کہ حکومت نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے پلان بی بھی تیار کرلیا ہے۔ اس کے تحت 15 مئی کے بعد دوبارہ لاک ڈاون کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، تین اپریل کو ہوئی گروپ آف منسٹرس (جی اوایم) کی میٹںگ میں اس پوائنٹ پر بھی غوروخوض ہوا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ہوئی 16 رکنی اس میٹنگ میں کووڈ -19 کے انفیکشن کو توڑنے کے لئے پلان بی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، حکومت کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے تقریباً 40 فیصد کریٹیکل کیئر اکوئپمنٹ کی ضرورت ہے۔ حالانکہ، جب تک ہیلتھ کیئر انفرااسٹرکچر حالات کو سنبھال رہا ہے، تب تک زیادہ فکرکی بات نہیں ہے۔انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت 15 اپریل سے لاک ڈاون کو منصوبہ بند طریقے سے ہٹا سکتی ہے۔ اس دوران ضروری چیزوں کی سپلائی پہلے کی طرح ہوتی رہے گی، لیکن سوشل ڈیسٹنسنگ پرعمل ہرحال میں کیا جانا ہے۔ اگر لاک ڈاون ہٹتا ہے تو بھی ہوسکتا ہے کہ سنیما ہال، فوڈ کورٹ، ریسٹورنٹس اور مذہبی مقامات بند رکھے جائیں۔ مال میں صرف ضروری سامانوں کی دوکانیں ہی کھلی رہیں گی
Comments are closed.