امرناتھ یاترا : 964 یاتریوں پر مشتمل چھوٹا قافلہ جموں سے روانہ

بم بم بولے نعروں کی گونج کے ساتھ سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں منگل کی علی الصبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 964 یاتریوں پر مشتمل تازہ قافلہ کشمیر کیلئے روانہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق یہ اب تک جموں بیس کیمپ سے روانہ ہونے والا سب سے چھوٹا یاتری قافلہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ یاتریوں کا یہ قافلہ تقریباً 39 گاڑیوں میں سوار ہو کر رات تقریباً 3 بجے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بالتل کیلئے روانہ ہوا۔

حکام نے بتایا کہ جموںسرینگر شاہراہ پر پھسلن کی صورتحال اور سڑک سے ملبہ ہٹانے کے آپریشن کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی، تاہم بعد میں شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، جس کے بعد امرناتھ یاترا کے قافلے کو بھی آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔حکام کے مطابق منگل کو 964 یاتریوں کی روانگی کے ساتھ جموں بیس کیمپ سے سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے روانہ ہونے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد 1,41,712 تک پہنچ گئی ہے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے