لوک سبھا میں ہنگامہ، لوک سبھا میں نہیں ہواوقفہ سوالات

New Delhi: A view of the Lok Sabha as opposition members raise protest in the well of the House, in New Delhi on Wednesday. PTI Photo / TV GRAB (PTI7_19_2017_000024B)
ئی دہلی،::  بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن اپوزیشن اور حکمراں فریق کے اتحادی تیلگوددیشم پارٹی کے الگ الگ ایشوز پر ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔صبح 11 بجے ایوان کے شروع ہونے پر اسپیکر سمترا مہاجن نے چار آنجہانی سابق ارکان مسٹر روڈولف روڈرگس، مسٹر کملا پرساد سنگھ، مسٹر كھگین داس اور کماری فریڈا ٹوپنو کے انتقال کی اطلاع دی اور تمام اراکین نے دو منٹ خاموشی رکھ کران ارکان کو خراج عقیدت پیش کی۔

اس کے بعد مسز مہاجن نے جیسے ہی وقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا، ویسے ہی تیلگو دیشم پارٹی کے رکن ہاتھوں میں پیلے رنگ کی تختیاں لے کر چیئر کے پاس جمع ہو گئے۔(یواین آئی)

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے