21روز کی گرمائی تعطیل ختم ہونے کے بعد وادی کشمیر میں اسکولوں میں دوبارہ رونق لوٹ آئی او ر اسکولوں میں درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال ہو گیا ۔
سوموار کی صبح شہر و دیہات میں رنگ برنگی اسکولی وردیوں میں ملبوس بچے اپنے اسکولوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ وہیں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد کو اسکول بسوں کا انتظار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ادھر طلبہ کے ساتھ ساتھ اسکول اساتذہ بھی کافی خوش نظر آرہے تھے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو کلاسز میں رو برو اور پڑھائی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔واضح رہے کشمیر وادی میںپہلے 15روز گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا جس کے بعد خراب موسمی صورتحال اور کئی علاقوں میں سیلابی خطرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے تعطیل میں توسیع کا اعلان کیا گیا تھا ۔