تلنگانہ میں مڈبھیڑ، 12 ماؤنواز ہلاک

 حیدرآباد، 2مارچ ( یو این آئی) تلنگانہ – چھتیس گڑھ بارڈر پر ضلع جيشنكر بھوپلاپلي کے مادیپلی گٹا کے نزدیک جنگل کے علاقے میں پولس کے ساتھ آج سویرے ہونے والی مڈبھیڑ میں 12 ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔
پولس نے بتایا کہ اس مڈبھیر میں تین گرے هانڈس پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔ زخمی جوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس مڈبھیر میں ماؤنوازوں کے سرغنہ هری بھوشن بھی مارا گیا ہے۔
انکاؤنٹر میں تلنگانہ اور چھتیس گڑھ پولس نے حصہ لیا۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے