سرینگر /28مئی/سی این آئی پاکستانی کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گزشتہ روز کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے برہان وانی کے جانشین سمیت 11 افراد کو جاں بحق کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے۔عمران خان نے عالمی برادری سے کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ بربریت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا، ہم کشمیری عوام کی حق خود اداریت کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔انہوں نے عالمی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عالمی سیاست میں بھارت کو کشمیریوں پر بے جا ظلم و ستم ڈھانے کی اجازت ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے نہیں دیں گے۔
عالمی برادری وادی کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا/عمران خان
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔