بی ایس ایف نے امرتسر میں پاکستانی ڈرون، ہیروئن برآمد کی

The Border Security Force shot down a quad-copter drone suspected to be carrying narcotics . (File Representational Photo)

جالندھر، 29 مارچ (یو این آئی)

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے امرتسر ضلع میں ایک پاکستانی ڈرون اور ایک کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد کی ہے۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ 28 مارچ 2024 کو چوکس بی ایس ایف کے جوانوں نے امرتسر ضلع کے سرحدی علاقے میں اپنی ڈیوٹی پوسٹ کے قریب غیر معمولی آوازیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، بی ایس ایف کے دستوں نے مشتبہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

تلاشی کے دوران، انہوں نے ایک چھوٹا کواڈ کاپٹر ڈرون (ڈی جے آئی ماوک 3) ضلع امرتسر کے ڈوکے گاؤں کے قریب ایک کھیت سے برآمد کیا۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔