جاں بحق جنگجو کی دو سری برسی،پلوامہ میں تعزیتی ہڑتال

سرینگر:جنوبی ضلع پلوامہ میں پیر کو تعزیتی ہڑتال سے معمولات ِ زندگی متاثر ہوکر رہ گئیں ۔یہ تعزیتی ہڑتال جاں بحق حزب المجاہدین جنگجو کی دوسری برسی کے موقع پر کی گئی ۔

پلوامہ میں پیر کے روز حزب جنگجو اوئیس احمد شیخ کی دوسری برسی کے موقع پر ہڑتال رہی ۔اطلاعات کے مطابق قصبہ پلوامہ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔

اوئیس احمد شیخ عرف ابو حمزہ ولد فاروق احمد ساکنہ چھٹہ پورہ پلوامہ نامی حزب جنگجو دوسال قبل فورسز کے ساتھ شمالی ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ اجس میں معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوا تھا ۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے