سرینگر میں طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،پولیس آفیسر زخمی

ایس پی کالج سرینگر کے طلباء نے آج کالج کے باہر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کالج کے طلباء نے کالج میں آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے،اور سڑکوں پر نکل کر نعرے بازی کرنے کی کوشش کی ۔اس دوران کالج کے باہر پہلے سے موجود پولیس اورطالب علموں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو رکنے کے لئے آنسو کے گولے داغے۔جھڑپوں میں ایس ایچ او کرالہ کھوڑ سہیل مشتاق پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے