جموں میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہلاک، دو زخمی

جموں، 25 فروری (یو این آئی) جموں کے مضافاتی علاقہ گھروٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جموں کے مضافاتی علاقہ گھروٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔مہلوک شخص کی شناخت کشمیر سنگھ ولد ٹنڈا سنگھ ساکن لمبیری جبکہ زخمیوں کی شناخت دلبیر سنگھ ولد بلونت سنگھ ساکن رکھ بارن پٹن اور گیتا دیوی زوجہ بابو سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے