جنوبی کشمیر میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے حملے میں پولیس اے ایس آئی ہلاک

کے پی ایس بریکنگ

سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے جموں وکشمیر پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) پر گولیاں چلاکر اسےہلاک کردیا-نامعلوم بندوق برداروں نے پیر کو قریب دوپہر پونے ایک بجے اننت ناگ کے مہندی کدل پر نمودار ہوکر اے ایس آئی پیر عبدالرشید پر نذدیک سے گولیاں چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک گولی اے ایس آئی عبدالرشید کی پیٹ میں پیوست ہوئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیے- اگر چہ اسے زخمی حالت میں سرینگر کے صورہ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے