شمالی کشمیر کے بیشتر قصبوں میں مسلسل ہڑتال  حاجن، سوپور میں تعلیمی ادارے بھی مسلسل بند 

وپور+حاجن-کے پی-ایس// شمالی کشمیر میں حالیہ دنوں جھڑپ کے دوران جاں بحق تین مقامی عسکریت پسندوں کی یاد میں، سوپور  اورحاجن قصبوں میں مسلسل ہڑتال جاری ہے- خبروں کے مطابق آج سوپور اور حاجن تیسرے روز بھی بند رہا-  شمالی کشمیر کے ان دوقصبوں میں ہڑتال کے باعث معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ علاقوں میں دکانیں ، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے آج مسلسل تیسرے روز بھی بند رہے-  واضح رہے سوپور میں سنیچر کے دن سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تین عسکریت پسند جانبحق ہوئے تھے جس کے پیش نظر وہاں کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال مسلسل جارہ ہے-
Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے