کشمیر کو بھارت کے ممتاز گالف مقامات میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہوگا /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

کشمیر کو بھارت کے ممتاز گالف مقامات میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہوگا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ گالف کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا، جن میں پروفیشنل گالف ٹور آف انڈیا ٹورنامنٹ کو سالانہ ایونٹ بنانا، گالف اکیڈمی کا قیام اور مرکز کے زیر انتظام خطے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔

اسی دوران انہوں نے جنوبی کشمیر میں حالیہ شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا اور کوئی بھی مذہب بے گناہ لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔

۔مقامی گالفرس کو فائدہ پہنچانے سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے گالف اکیڈمی قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرو-ایم ایونٹس کے ذریعے مقامی شوقیہ گالفرز کو بھارت اور بیرون ملک سے آنے والے پیشہ ور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ مقامی سطح پر بھی گالف ٹورنامنٹس منعقد کیے جاتے ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ ایک ایسی گالف اکیڈمی قائم کی جائے جہاں بچوں کو کم عمری سے تربیت دی جا سکے تاکہ وہ مستقبل میں قومی سطح پر ملک کی نمائندگی کر سکیں۔گالف ٹورازم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کشمیر حالیہ برسوں سے کہیں پہلے سے ہی ایک اہم گالف منزل رہا ہے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے