ضروری مرمتی کام کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر رات کا ٹریفک معطل رہے گا / حکام
ضروری مرمتی کام کے پیش نظر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر 12، 14 اور 16 جون کو رات کے اوقات میں ٹریفک معطل رہے گی
حکام نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ، رام بن نے NHAI کی درخواست کے بعد، ناچلانہ کے اہم حصے سمیت مختلف مقامات پر بٹومینس کاموں کی اجازت دے دی ہے۔
حکم کے مطابق ناشری اور نویوگ ٹنل کے درمیان 12/13، 14/15 اور 16/17 جون 2026 کی درمیانی راتوں میں ہر رات
شام 10بجے سے صبح 5بجے تک ٹریفک معطل رہے گی۔
معطلی کا انتظام کرنے کیلئے 5بجے کے بعد ادھم پور سے رام بن ،بانہال اور سرینگر کی طرف کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح قاضی گنڈ سے بانہال، رام بن، ادھم پور اور جموں کی طرف نقل و حرکت 8بجے کے بعد روک دی جائے گی۔
تازہ سامان اور مویشیوں کو لے جانے والے آپریٹروں کو اس کے مطابق لوڈنگ کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 13، 15 اور 17 جون کو قومی شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے پہلے جموں، سرینگر، رام بن اور ادھم پور میں ٹریفک کنٹرول یونٹس سے رابطہ کریں۔
Comments are closed.