چیف سیکرٹری نے تارکین وطن کیلئے اٹھائے گئے بحالی کے اقدامات کا جائیزہ لیا
چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے آج کشمیر ڈویژن میں خدمات انجام دینے والے پی ایم پیکج ملازمین سے متعلق مختلف مسائل کا جائیزہ لینے اور ان کو حل کرنے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ٹرانزٹ رہائش ، کیرئیر کی ترقی ، بحالی کے اقدامات اور بے گھر برادریوں کیلئے فلاحی اقدامات پر توجہ دی گئی ۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پبلک ورکس ، پرنسپل سیکرٹری ڈی ایم آر آر اینڈ آر ، کمشنر سیکرٹری خوراک ، شہری سپلائیز اور امور صارفین ، کمشنر سیکرٹری منصوبہ بندی ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ، سیکرٹری ریونیو ، سیکرٹری دیہی ترقی ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، ریلیف کمشنر ( مہاجر ) ، آر اینڈ بی کے چیف انجینئرز ، مختلف محکموں کے نمائندے اور ڈی ایم آر آر اینڈ آر کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔
میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے کشمیر کے مختلف اضلاع میں پی ایم پیکج ملازمین کیلئے بنائے گئے ٹرانزٹ رہائش کے بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ سہولیات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ تمام مکمل شدہ فلیٹس کو جلد از جلد الاٹ کیا جائے اور ان پر قبضہ کیا جائے ۔ انہوں نے ریلیف کمشنر ( مائیگرنٹس ) کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس سال جولائی کے آخر تک اہل ملازمین کو بغیر کسی ناکامی کے تمام مکمل رہائش گاہیں الاٹ کی جائیں ۔
چیف سیکرٹری نے مختلف مقامات پر زیر تعمیر فلیٹس کی حالت کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے بجلی ، پینے کے پانی کی فراہمی ، اندرونی سڑکوں کے رابطے ، باو¿نڈری والز اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس سمیت الائیڈ انفراسٹرکچر اور یوٹیلیٹی سروسز کی صورتحال کا جائیزہ لیا تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کالونیاں مکمل طور پر فعال اور قابلِ رہائش ہیں ۔
میٹنگ میں جموں میں ٹرانزٹ رہائش کے ساتھ ساتھ تارکین وطن کالونیوں کے آپریشن اور دیکھ بھال ( او اینڈ ایم ) کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جموں میں رہائش کی اضافی سہولیات کے قیام پر بات چیت کی گئی جس میں توسیع کیلئے پورکھو میں اراضی کی نشاندہی کی گئی ۔
پی ایم پیکج ملازمین کی خدمات سے متعلق مسائل کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کشمیر ڈویژن میں ترقیوں ، سنیارٹی لسٹوں کی تیاری اور بین الاضلاعی تبادلوں سے متعلق معاملات کا جائیزہ لیا ۔ محکموں نے پی ایم پیکج کے ملازمین کی کیڈر وار تفصیلات پیش کیں اور میٹنگ کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں ( ڈی پی سی ) کی حیثیت اور متعلقہ خدمات کے معاملات سے آگاہ کیا ۔
پرنسپل سیکرٹری ڈی ایم آر آر اینڈ آر چندرکر بھارتی نے میٹنگ کو محکمہ کی طرف سے شروع کی جانے والی بحالی اور آباد کاری کے اقدامات کا ایک جامع جائیزہ پیش کیا ۔
چیف سیکرٹری نے باوقار حالات زندگی کو یقینی بنانے ، خدمات سے متعلق خدشات کے بروقت حل اور بے گھر کمیونٹیز کیلئے بحالی کے اقدامات کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ زیر التوا کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے اور جموں و کشمیر میں پی ایم پیکج ملازمین اور تاکین وطن خاندانوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں ۔
Comments are closed.