بھارت مغربی ایشیا میں امن کیلئے بڑا کردار ادا کر سکتا ہے / ایرانی وزیر خارجہ
بھارت مغربی ایشیا میں امن کیلئے بڑا کردار ادا کر سکتا ہے کی بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ ایران سے متعلق کسی بھی چیز کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
نئی دہلی میں برکس اجلاس میں شرکت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ ایران سے متعلق کسی بھی چیز کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مغربی ایشیا میں امن کیلئے بڑا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے تمام بحری جہازوں کو گزرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب بہت پیچیدہ ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جو برکس کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں ہیں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بحران پر بات چیت کے ذریعے حل کے علاوہ کوئی حل نہیں ہو سکتا۔
Comments are closed.