ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کا معاملہ : قانون ساز اسمبلی میں وحیدہ پرہ کا بل مستر د

جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حکومت نے ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کیلئے پی ڈی پی کے ممبر قانون ساز وحید الرحمان پرہ کی بل کو مسترد کردیا ۔

یہ بل جس میں ملازمت کے تحفظ اور یومیہ اجرت، کیجول لیبرس اور مختلف سرکاری محکموں میں کئی دہائیوں سے کام کرنے والے ضرورت پر مبنی ملازمین کو مستقل کرنے کے طویل عرصے سے زیر التواءمطالبات کو حل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، کو ٹریڑری بنچوں نے مسترد کر دیا۔

حکومت کے فیصلے کے بعد پی ڈی پی کے اراکین اسمبلی نے انتظامیہ کے موقف کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آو¿ٹ کیا۔

احتجاج کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ممبر اسمبلی وحید پرہ نے کہا کہ یہ مسئلہ ان کارکنوں کیلئے ایک انسانی تشویش ہے جنہوں نے 10 سے 20 سال تک حکومت کی خدمت کی ہے۔

پرہ نے کہا ”ہم نے سنا کہ دو سال ہو گئے ہیں کہ مستقل ہو جائے گی۔ ایس آر او 520، جو مہاتما گاندھی کے وقت کیا گیا تھا، بائیو میٹرک تھا اور اس کی شناخت کی گئی تھی۔ جب کام ہو جاتا ہے، ہم جانتے ہیں کہ کارکن کون ہے۔ جب ہمیں تنخواہ ادا کرنی ہوتی ہے، ہم کہتے ہیں کہ ہمیں یاد نہیں ہے۔ “

Comments are closed.