کپواڑہ میں گھروں کے دہلیز پر پاسپورٹ خدمات، موبائل وین دو دن تک دستیاب رہے گی
ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر وزارتِ خارجہ، حکومتِ ہند کی جانب سے عوامی سہولت کو بہتر بنانے کے مقصد سے کپواڑہ میں ایک خصوصی پاسپورٹ سروس مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم جمعرات 09 اپریل 2026 سے جمعہ 10 اپریل 2026 تک جاری رہے گی۔
یہ اقدام پاسپورٹ سیوا پروجیکٹ (پی ایس پی) کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں مو ¿ثر، شفاف اور عوام دوست پاسپورٹ خدمات فراہم کرنا ہے۔ موبائل پاسپورٹ وین کے ذریعے خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں گھر کی دہلیز پر پاسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی، جو سرینگر دفتر کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
ریجنل پاسپورٹ آفیسر سرینگر، جناب بی ایس راوت نے کہا کہ کپواڑہ میں موبائل پاسپورٹ وین سروس کا آغاز ان علاقوں تک خدمات کی فراہمی کی جانب ایک مثبت قدم ہے جہاں سہولیات محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزارت کی اس مسلسل کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر شہری کو، اس کے مقام سے قطع نظر، بروقت اور بغیر کسی دشواری کے ضروری دستاویزات تک رسائی فراہم کی جائے۔
Comments are closed.