سکمز صورہ میں میڈیا برادری کیلئے افطار پارٹی کا کیا اہتمام
شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( سکمز ) صورہ نے میڈیا برادری کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس سے ادارے اور صحافیوں کے درمیان خیر سگالی کو فروغ دیا گیا اور تعلقات کو مضبوط کیا گیا۔
اس تقریب میں سکمز صورہ کے ڈایکٹر محمد اشرف گنائی ، اسپتال کے سینئر عہدیداروں، ممتاز صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سکمز حکام نے صحت عامہ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام تک درست معلومات پہنچانے میں میڈیا کے کردار کو سراہا۔عہدیداروں نے بیداری کو فروغ دینے میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں اور میڈیا کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔بات چیت نے مواصلات اور رسائی کو بہتر بنانے پر غیر رسمی بات چیت کا موقع بھی فراہم کیا۔
اس موقعہ پر کشمیر پریس سروس میڈیا گرو پ کے ایڈیٹر راجہ محی الدین نے صحت عامہ اور سکمز صورہ میں نئی تبدیلی لانے کیلئے ڈایکٹر محمد اشرف گنائی کی کاوشوں اور کوششوں کی سراہنا کی اور تقریب کے موقعہ پر انہوں نے ڈاکٹر موصوف کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
Comments are closed.