اکھنور جموں میں ایل پی جی گیس سلنڈوں کی چوری کا معاملہ حل

جموں کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن اکھنور میں درج ایک چوری کے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے 50 چوری شدہ ایل پی جی سلنڈر برآمد ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اکھنور میں ایف آئی آر نمبر 235/2025کے تحت بی این ایس کی دفعہ 303(2) کے تحت 11 دسمبر 2025 کو چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس کی تفتیش کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا، جس کی شناخت ذاکر حسین ساکنہ کوٹلی میاں فتح کے طور پر آر ایس پورہ میں ہے اور وہ اس وقت جموں کے بیلیچرانہ کی گجر بستی میں مقیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل پوچھ گچھ کے دوران، ملزم نے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس جگہ کا انکشاف کیا جہاں چوری شدہ سلنڈر چھپائے گئے تھے۔اس انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس اہلکار نے کہا، چوری شدہ 50 ایل پی جی سلنڈر برآمد کیے گئے اور ایک ٹاٹا موبائل جو جرم میں استعمال کیا گیا تھا، ضبط کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کیس کے ملزم کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.