وادی میں 15 سے 20 مارچ کے درمیان بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 15 مارچ سے 20 مارچ کے درمیان جموں و کشمیر میں دو مغربی ہوائیں اثر اندوز ہونے کے ساتھ ہی بارشوں اور برفباری کاامکان ظاہر کیا ہے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کشمیر ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق موسمی نظام کے قریب آنے سے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں پر اس دوران تازہ برف باری ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد نے کہا”دو بار مغربی ہوائیں 15 اور 20 مارچ کے درمیان جموں و کشمیر پر اثر انداز ہونے کی توقع ہے، جس سے موسم سرما جیسے حالات کی مختصر واپسی ہوگی“۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا پہلا اسپیل 15-16 مارچ کے آس پاس ہونے کا امکان ہے جبکہ 18 مارچ سے 20 مارچ کے درمیان ایک اور موسمی نظام خطے کو متاثر کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا”میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اونچے علاقوں میں 15-16مارچ اور 18-19مارچ کے آس پاس تازہ برف باری ہو سکتی ہے“۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بارش اور بادل چھائے رہنے سے جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمی نظام کا اثر اس مدت کے دوران بادلوں کے بڑھنے اور وقفے وقفے سے بارش کی صورت میں بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔

ویسٹرن ڈسٹربنس بحیرہ روم کے علاقے میں شروع ہونے والے موسمی نظام ہیں جو موسم سرما اور موسم بہار کے شروع میں برصغیر پاک و ہند کے شمال مغربی حصوں میں اکثر بارش اور برف باری لاتے ہیں۔

Comments are closed.