شوپیان میں اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج: پولیس
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اشتعال انگیز مواد کی تشہیر پر عوامی نظم ونسق کو متاثر کرنے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
شوپیاں پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ایسے اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کا نوٹس لیا گیا جو عوامی نظم ونسق کی بر قراری کے لئے نقصان دہ پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘اطلاع کے مطابق ایک شخص جاوید احمد کھانڈے ولد علی محمد کھنڈے ساکن سزن کیگام کو مبینہ طور پر بعض ویڈیوز کو ایسے کیپشنز اور تنصروں کے ساتھ شیئر اور پھیلانے میں ملوث پایا گیا جو بادی النظر میں امن عامہ کو متاثر کرنے اور قانون و نظم کی صورتحال کو خراب کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے’۔
ان کا کہنا ہے: ‘اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیاں (پولیس پوسٹ کیگام) میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 26/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش کا آغاز کیا گیا’۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شوپیاں پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
Comments are closed.