لیفٹنٹ گورنر کی سال 2025 بیچ کے آئی اے ایس اَفسران کے تربیتی اُمیدواروں سے بات چیت

جموں/29دسمبر

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے پیر کے روز 2025 بیچ کے آئی اے ایس اَفسران کے تربیتی اُمید واروں کے ساتھ بات چیت کی جو وِنٹر سٹیڈی ٹور( بھارت درشن پروگرام )کے تحت پانچ دِن کے لئے جموں کا دورہ کر رہے ہیں۔
یہ آفیسر ٹرینی اِس وقت لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے ) مسوری میں مرحلہ اوّل کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
دورانِ بات چیت لیفٹیننٹ گورنر نے حکمرانی اور عوامی خدمت سے متعلق اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مختلف شعبوں میں جموں و کشمیر کے تبدیلی کے سفر کو بھی اُجاگر کیا۔
آئی اے ایس اَفسرانِ تربیت کے اس گروپ میں مسکان سریواستو ہریانہ کیڈر، میگھنا چکرورتی اور مودیتا بنسل مغربی بنگال کیڈر، شری دیپک گوڈارا اے جی ایم یوٹی کیڈر، سچیتنا جادھو، راہل راگھون اور امان تیواری تامل ناڈو کیڈر)، وینکٹیش بننا آندھرا پردیش کیڈر شامل ہیں۔ اِس گروپ کی قیادت امیش کمار مینا راجستھان کیڈرکر رہے ہیں جبکہ ودھی اے جی ایم یو ٹی کیڈر ایسوسی ایٹ گروپ لیڈر ہیں۔ دورانِ بات چیت ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ڈاکٹر راکیش منہاس بھی موجود تھے۔
اِس پروگرام میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر، سلال ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ، بڑی براہمنا ایس آئی ڈِی سی او اِنڈسٹریل ائیریا،ہندوستان۔پاکستان سرحد اور جموں شہر کے دورہ شامل ہیں۔
اِس دورے کا مقصد افسری تربیت حاصل کرنے والے افسران کو خطے کے اِنتظامی، ترقیاتی اور ثقافتی منظرنامے کے بارے میں فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت میں اِضافہ ہو اور مختلف اِنتظامی ماحول میں حکمرانی کے حوالے سے حساسیت پیدا کی جا سکے۔

Comments are closed.