سکینہ اِیتو نے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر کا تفصیلی معائینہ کیا
سری نگر/08دسمبر
وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا تفصیلی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے ہسپتال میں مریضوں کی نگہداشت کی خدمات، بنیادی ڈھانچے، ضروری اَدویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر صحت نے معائینے کے دوران پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور طبی عملے سے بات چیت کی تاکہ زمینی سطح کی ضروریات کا جائزہ لیا جاسکے اور خدمات کی فراہمی سے متعلق مسائل حل کئے جا سکیں۔ اُنہوں نے ایمرجنسی وِنگ، او پی ڈِی سیکشنوں، ڈائیگناسٹک یونٹوں اور اِن پیشنٹ وارڈوں کا دورہ کیا اور ہسپتال حکام کو بروقت علاج، صفائی ستھرائی اور مریضوںکی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے مریضوں اور اور تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے معیار کے بارے میں ان کی رائے لی۔
وزیر موصوفہ نے اَدویات کے ذخائر اور فارمیسی کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری دوائیوں، تشخیصی سہولیات اور زندگی بچانے والے آلات کی بلا تعطل دستیابی کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ سپلائی چین کی نگرانی مضبوط کی جائے تاکہ کوئی مریض کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرے۔
اُنہوںنے مزید کہا سرمائی مہینوں کے پیش نظر جدید سہولیات، سازوسامان کی مناسب مینی ٹیننس اور صفائی ستھرائی اور مریضوں کی سہولیت کے ڈیسک جیسی بہتر معاون خدمات کی اہمیت پر مزید زور دیا۔
وزیر سکینہ اِیتو نے صحت عامہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی ذِمہ داری اور مو¿ثر کام کرنے کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ معائینہ جاری رہے گا۔ اُنہوں نے فرنٹ لائن طبی عملے کی لگن کی سراہنا کی۔
وزیر موصوفہ کے ہمراہ پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر عفت حسن شاہ، مختلف شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور دیگر افسران بھی تھے۔
Comments are closed.