ڈِی آئی پی آر نے جموں میں ’یومِ آئین‘ کی تقریبات منائی،ڈائریکٹر نے قیادت کی

جموں/26نومبر

ڈائریکٹراِنفارمیشن نتیش راجورا نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ’آئین کی تمہید ‘ پڑھ کر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ( ڈِی آئی پی آر) میں ’یومِ آئین‘ کی تقریبات کی قیادت کی۔
تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹراِنفارمیشن (ہیڈکوارٹر) ڈاکٹر ظہور احمد، جوائنٹ ڈائریکٹراِنفارمیشن جموں دیپک دوبے، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر اوراے وی جاوید احمدراتھر، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں آشو کماری، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر رینو شرما، اکاو¿نٹس آفیسر،انفارمیشن اَفسران اور محکمہ کے اَفسران و ملازمین نے بھی شرکت کی۔
اِس موقعہ پرڈائریکٹر اِنفارمیشن نے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ آئین ہماری جمہوریت کی روح ہے اور ہماری قومی شناخت و فخر کا اہم دستاویز ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس دن کی یاد منانا دراصل ہمارے آئین کے بانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
ڈائریکٹرموصوف نے محکمہ کے اَفسران و ملازمین پر زور دیا کہ وہ اِنصاف، آزادی، برابری اور وقار جیسی ہمارے آئین کی روح کو بیان کرنے والے اَقدار کو برقرار رکھنے کے لئے خود کووقف کریں۔

Comments are closed.