وزیر داخلہ امیت شاہ 31اگست کو دو روزہ دورے جموں پر وارد ہونگے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے 31 اگست اور یکم ستمبر کو دو روزہ دورہ جموں کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ جموں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران امیت شاہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے علاوہ ریاسی میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیں گے جبکہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کرنے والے ہیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران امیت شاہ جموں کشمیر کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ بھی لینے والے ہیں ۔ادھر امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر تیاریاں کو حمتی شکل دی جا رہی ہے تاہم فوری طو رپر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دورے کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کن کن علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں موسلادار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے خاص طور پر جموں صوبے میں جہاں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر جانی و مالی نقصان ہو گیا ہے ۔

Comments are closed.