زیوان سرینگر میں مقامی کیبل آپریٹر بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

سرینگر کے پانتھ چوک زیوان علاقے میں ایک مقامی کیبل آپریٹر بجلی کے کھمبے پر کام کرتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

حکام کے مطابق 35 سالہ بلال احمد وانی ولد محمد رجب وانی ساکن زیوان پانتھ چوک بجلی کے کھمبے پر کام کر رہا تھا کہ مبینہ طور پر وہ ایک زندہ تار سے رابطے میں آ گیا۔ بجلی کے جھٹکے سے وہ کھمبے سے گر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی لوگوں نے اسے فوری طبی امداد کیلئے سب ضلع اسپتال پانپور لے جایا۔ تاہم کوشش کے باوجود اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments are closed.