جموں و کشمیر میں 19 میگا سڑک و ٹنل منصوبے منظور،عمر عبداللہ نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا
سری نگر،23جون
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے یوٹی میں 10,637 کروڑ روپے مالیت کے 19 بڑے سڑکوں اور سرنگوں کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جو کہ خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ان منصوبوں سے جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ ملے گا، مختلف علاقوں کے درمیان ہمہ موسمی اور بہتر رابطہ قائم ہوگا، اور سیاحتی و اقتصادی ترقی کو نئی رفتار حاصل ہوگی
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہتر سڑکیں اور سرنگیں صرف نقل و حمل میں بہتری نہیں لاتیں بلکہ یہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی، روزگار کے مواقع اور خطے کی مجموعی خوشحالی کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں سڑکوں اور سرنگوں کے ذریعے ہمہ موسمی رابطہ کاری کو بہتر بنانے کے لیے حالیہ برسوں میں کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اور اس تازہ منظوری کو حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے سنجیدہ کوششوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.