کالجوں میں گرمائی تعطیل کا اعلان :کشمیر کے کالج 15 جولائی سے 24 جولائی تک بند رہیں گے
سرینگر/30 مئی / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز کشمیر اور جموں کے سرکاری ڈگری کالجوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق کشمیر صوبے کے تمام سرکاری ڈگری کالج 15 جولائی 2025 سے 24 جولائی 2025 تک گرمیوں کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔
اسی طرح سے جموں ڈویژن (سمر زون) کے تحت آنے والے گورئمنٹ ڈگری کالج یکم جون 2025 سے 15 جولائی 2025 تک گرمیوں کی چھٹیاں منائیں گے۔
جبکہ جموں ڈویژن (ونٹر زون) کے سرمائی زون کے کالج بھی 15 جولائی 2025 سے 24 جولائی 2025 تک کشمیر کے شیڈول کے مطابق وقفہ کریں گے۔
Comments are closed.