ہم ریاستی درجے اور خصوصی درجے کی بحالی کے ایجنڈے پر قائم و دائم ہیں:تنویر صادق
سری نگر، 26 مئی
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے الیکن کمیشن آف انڈیا سے جموں وکشمیر کی راجیہ سبھا سیٹوں اور بڈگام اور نگروٹہ سیٹوں کے ضمنی انتخابات کرانے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ریاستی درجے اور خصوصی درجے کی بحالی کے ایجنڈے پر قائم و دائم ہیں۔
موصوف ترجمان اعلیٰ نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘چھ سات مہینے ہوئے لیکن ابھی تک جموں وکشمیر کی راجیہ سبھا سیٹوں کا الیکشن نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے راجیہ سبھا میں جموں وکشمیر کی نمائندگی نہیں ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘اس کے علاوہ نگروٹہ اور بڈگام اسمبلی نشستوں کے بھی ضمنی انتخابات اب تک نہیں ہوئے ہیں’۔
مسٹر صادق نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے یہ انتخابات منعقد کرانے کی اپیل کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘ورکنگ کمیٹی نیشنل کانفرنس کی اہم گورننگ باڈی ہے اور یہی پارٹی کا ایجنڈا طے کرتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم ریاستی درجے اور خصوصی درجے کی بحالی کے ایجنڈے پر قائم و دائم ہیں’
Comments are closed.