پٹواری حلقہ مجہ گنڈ سرینگر 50ہزار روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار / اے سی بی

سرینگر /21اکتوبر /

رشوت خور ملازمین کیخلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کورپشن بیورو نے پٹواری حلقہ مجہ گنڈ سرینگر کو 50,000 روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ رومان قیوم، پٹواری حلقہ مجہ گنڈ رجسٹریشن کیلئے درکار اسٹامپ ڈیوٹی کے بدلے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے بعد شکایت پہلی قسط کے طور پر 50000 روپے اور باقی 50000 روپے کام کی تکمیل کے بعد طے پائی۔ تاہم شکایت کنندہ رشوت دینا نہیں چاہتا تھا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے تحریری شکایت کے ساتھ اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس میں لکھا گیا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر احتیاط سے تصدیق کی گئی، جس سے متعلقہ سرکاری ملازم کے مطالبے کی تصدیق ہوتی ہے اور اس کے مطابق اس بیورو میں سیکشن 7 پی سی ایکٹ 1988 کے تحت ایف آئی آر نمبر 22/2024 کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات کی گئیں۔

تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایک کامیاب جال بچھا کر ملزم سرکاری ملازم رومان قیوم ساکنہ سیکٹر-C، گلبرگ کالونی حیدر پورہ سری نگر کو 50000 روپے رشوت کی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد، ملزم پبلک سرونٹ کو حراست میں لے لیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.