بڈگام کا طالب علم بنگلورو میں مردہ پایا گیا، تحقیقات شروع

سری نگر، 12 اگست

وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم جو بنگلورو میں زیر تعلیم تھا، اتوار کی شام کرائے کے مکان میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

حکام نے بتایا کہ بنگلورو کی ریوا یونیورسٹی کا طالب علم، جو وہاں بطور پیئنگ گیسٹ رہ رہا تھا، اتوار کی شام مردہ پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ طالب علم کی شناخت تنویر حسین راتھر ساکنہ بڈگام چترگام کے طور پر کی گئی ہے جبکہ اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.