کولگام میں ٹریفک بیداری پروگرام ، بائیک سواروں میںہیلمٹ تقسیم

سرینگر /14جولائی /

جنوبی ضلع کولگام میں پولیس نے سویک ایکشن پروگرام کے زیراہتمام ٹریفک بیداری پروگرام ”ویئر ہیلمیٹ سیو لائف“کا انعقاد کیا تاکہ دو پہیہ گاڑیاں چلاتے ہوئے مسافروں میں ذمہ داری کا احساس پیدا کیا جا سکے اور بائیک سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔ س

تقسیم کی تقریب کا اہتمام نیشنل ہائی وے پر السٹاپ، میربازار میں کیا گیا تھا اور اس کا افتتاح ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل نے ایڈیشنل ایس پی نیشنل ہائی وئے قاضی گنڈ کولگام کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر، ڈی وائی ایس پی ڈار ڈی پی ایل کولگام، ایس ایچ او تھا نہ قائموہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

بائیک سواروں کو ہدایت دیتے ہوئے، ایس ایس پی کولگام نے بائیک سواروں پر زور دیا کہ وہ حفاظت کے لیے سواری کے دوران ہمیشہ ہیلمٹ پہنیں اور ان پر زور دیا کہ وہ محکمہ پولیس کی جانب سے بطور سفیر کام کریں اور ہیلمٹ پہن کر محفوظ ڈرائیونگ کا پیغام پھیلائیں۔ انہوں نے مزید متنبہ کیا کہ چونکہ آگاہی پروگرام ختم ہو چکا ہے اس لیے اب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments are closed.