وادی میں جھلسا دینے والی گرمی جاری ، قاضی گنڈ میں پھر 34ڈگری کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم
سرینگر /27مئی /
جموں کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ کے چلتے سوموار کو قاضی گنڈ میں رواںموسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جس دوران قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 34ڈگری رہا جبکہ سرینگر میں 32.2ڈگری سیلشس درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ اور سرینگر میں سوموار کو موسم کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 34 اور 32.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں کسی بھی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیںہے اور موسم 31مئی تک خشک رہے گا ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر میں قاضی گنڈ علاقہ سب سے گرم ترین رہا جہاں دن کا درجہ حرارت 34ڈگری سیلشس تھا ۔ دریں اثنا، رات کا درجہ حرارت بھی معمول سے اوپر رہا جس دوران سرینگر میں گزشتہ رات 15.1ڈگری کے مقابلے میں 15.6 ڈگری کا کم ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 12.6 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 12.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 8.3 ڈگری کے مقابلے میں 7.7 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت اور گلمرگ میں گزشتہ رات 11.0 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ کپواڑہ میں گزشتہ رات 11.5 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 12.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 24.5 ڈگری کے مقابلے میں 24.7 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ،بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 19.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.