گلمرگ میں منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج

سرینگر /22فروری /

وادی کشمیر کے موسم میں گزشتہ کئی دنوں سے بہتری آئی اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے احساس بہار کے نتیجے میںلوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ تاہم شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اور دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی بتدیج بہتری واقع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 0.0 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم منفی 4.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 8.6 ڈگری سیلشس جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اہلکار نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں کم از کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا انہوں نے کہا کہ بانہال میں منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر مقامات پر موسم صاف رہنے کی پیشگوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے

Comments are closed.