جموں کشمیر میں ہڑتالیں اور پتھراﺅ قصہ پارینہ ، یوٹی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے / امیت شاہ
سرینگر /25جنوری /
جموں کشمیر میں ہڑتالیں اور پتھراﺅ قصہ پارینہ ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
جموں کے عوام کیلئے 100 الیکٹرانک بسوں کا نئی دلی سے ویڈ یو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کرنے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر امن، خوشحالی اور ترقی کی ایک نئی صبح دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا ” ہرتال اور پتھراو¿ اور ختم ہو گیا ہے اور جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ہموار اسکولنگ اور ترقی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ کی جگہ پتھر لئے گئے ہیں©“۔امیت شاہ نے کہا ” آج جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی فعال حمایت سے ہرتال، احتجاج اور پتھراو¿ ماضی کی باتیں ہیں۔ جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ہموار اسکولنگ اور ترقی دیکھی جا رہی ہے“۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نوکریاں سیاسی رہنماو¿ں کی فعال حمایت سے دی جا رہی تھیں لیکن وہ دن گئے جب وزراءنوجوانوں کو نوکریاں دینے کیلئے پرچیاں دیتے تھے۔انہوںنے کہا ”آج ایسی پرچیوں کی جگہ امتحانی پرچوں نے لے لی ہے اور بھرتی شفاف طریقے سے ہو رہی ہے۔امیت شاہ نے مزید کہا ”جموں و کشمیر کے سیاست دانوں کیلئے جو کہتے تھے کہ اگر دفعہ 370 چلا گیا تو جموں و کشمیر میں کچھ نہیں بدلے گا، دہشت گردی میں 70 فیصد کمی آئی ہے، شہری ہلاکتوں میں 81 فیصد اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 48 فیصد کمی آئی ہے“۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں پنچایت راج نظام قائم کیا گیا ہے اور اس وقت حد بندی کی جا رہی ہے تاکہ چھوڑے ہوئے طبقات کو مناسب ریزرویشن یقینی بنایا جا سکے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 2020 میں پتھر بازی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا جبکہ منظم احتجاج بھی ختم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2010میں پتھر بازی میں 112 افراد ہلاک ہوئے اور 2020 میں یہ تعداد صفر ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کی مالی معاونت کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور ملی ٹنتوں اور ان کے حامیوں کی جائیدادوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی ملی ٹنٹ تنظیموں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ” آج، جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے پتھروں کی جگہ لیپ ٹاپ لے لی ہے اور جموں و کشمیر امن کے منافع سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں“۔
Comments are closed.