جے کے ریذیڈنٹ کمیشن نے نئی دہلی میں یوم جمہوریہ منایا

نئی دہلی/26جنوری
ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی نیرج کمار نے 74ویں یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر جموںوکشمیر ہاﺅس ،5 پرتھوی راج روڈ، نئی دہلی میں قومی جھنڈا لہرایا۔
اِس موقعہ پر جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور اِس تقریب میں نئی دہلی میں تعینات جموں و کشمیر کے تمام افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
اس پرمسرت موقعہ پر شرکاءکو مبارک باد دیتے ہوئے ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ ہمارے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یادکرنے کا دِن ہے جنہوں نے ہماری قوم کے وَقار کے لئے اَپنی جانیں نچھاور کیں ۔اُنہوں نے کثرت میں وحدت اور سا لمیت کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دِن ہے جس دِن ہندوستان کے آئین کو اَپنایا گیا ہے اور ہمارا ملک سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت کے طور پر اُبھرا ہے۔
اِس موقعہ پررنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
بعد میں ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر نے جموں و کشمیر ہاو¿س کے افسران اور اہلکاروں سے بات چیت کی اور تمام شرکاءکو خصوصی تحائف اور توصیفی اَسناد سے نوازا۔

Comments are closed.