جموں کشمیر میں کووڈ کا کوئی نیا مثبت معاملہ نہیں ،اَب تک4,74,532مریض شفایاب

جموں/20نومبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,337تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید01اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں01صوبہ کشمیر اور0کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,16,021تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,337معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے20صوبہ جموں میں06اور کشمیر صوبے میں14)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,532اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,68,42,525ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 20نومبر2022ئکی شام تک2,63,63,188نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,337 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,42,281افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں50اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔20فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ169اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,37,257اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج صوبہ جموں اور صوبہ کشمیر کے کسی بھی اِضلاع سے کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔

Comments are closed.