پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ، میدانی علاقوں میں بارشیں
سرینگر/ 06 نومبر
محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلاد ار بارشیں ہوئی ۔ سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آئند کچھ دنوں تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سنیچروار اور اتوار کی درمیانی شب سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسلاد دار بارشیں بھی ہوئی ۔ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو اتوار کی صبح تک جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 26.1 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 16.0 ملی میٹر، پہلگام میں 14.3 ملی میٹر، کپواڑہ میں 16.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 11.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 16.8 ملی میٹر، جموں میں 16.2 ملی میٹر، بانی گنڈ میں 16.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بارشوں اور برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آئی ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں،پارہ گزشتہ رات 2.0 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 2.1 ڈگری درج ہوا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کپواڑہ قصبہ میں شبانہ درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا جو گزشتہ رات 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 16.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول تھا۔
Comments are closed.