بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ، آپریشن ہنوز جاری/پولیس
سرینگر/یکم نومبر
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے سمتھن علاقے میں انکاو¿نٹر شروع ہوا ہے‘۔ٹویٹ میں کہا گیا: ’پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں‘۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے منگل کو بجبہاڑہ کے سمتھن علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کی۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزیدک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوو¿ں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے پیش نظر ایک وسیع علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر جگہ جگہ کانٹے دار تار نصب کی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا۔
Comments are closed.