اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

سرینگر/31 اکتوبر / ٹی آئی نیوز

محکمہ اسکولی تعلیم نے اسکولی اوقات کار میںتبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔
محکمہ اسکولی تعلیم نے سرینگر میونسپل حدود میں آنے والے اسکولوں کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے اور میونسپل حدود سے باہر آنے والے اسکولوں کیلئے سرینگر اور صوبہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں صبح 10بجکر 30منٹ سے 3بجکر 30منٹ تک ہوں گے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ حکام کو اس حکم پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔

Comments are closed.