اسکولی گاڑی میں اور لوڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی ، ملوثین کے خلاف کڑی کارروائی ہوگی
موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا / ناظم تعلیم کشمیر
سرینگر / 29اکتوبر /سی این آئی
اسکولی گاڑی میں اور لوڈنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہو گی کی بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق دلی پبلک اسکول اننت ناگ میں سالانہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے پہلے ہی قواعد و ضوابط کو واضح کر دیا گیا ہے اور یہ ہدایت جاری کئے گئے ہیں کہ اسکول گاڑیوں میں کتنے بچے ہونے چاہئے جبکہ بیگ کی وزن بھی کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں اور لوڈنگ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو کوئی بھی ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مجسٹریٹوں کو بھی ہدایت دی جا چکی ہے کہ وہ دیکھیں کہ اسکول گاڑیوں میںبچے کس طرح سوار کئے جاتے ہیں اور ان کی تعداد کیا ہے اور اس کے چلتے بڈگام میں اور لوڈڈ گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے ۔ سرمائی تعطیلات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال کے مد نظر ہی سرمائی تعطیلات کا فیصلہ لیا جائے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ فی الحال تعلیمی سیشن جاری ہے اور موسم کو دیکھتے ہی سرمائی تعطیل کے بارے میں حمتی فیصلہ لیا جائےگا ۔ اسی دوران انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں ہر ماہ کی 26تاریخ کو والدین اور اساتذہ کی میٹنگ رکھی گئی ہے تاکہ آپس میں تال میل کو بڑھایا جائے اور ساتھ ہی بچوں کی مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے ۔
Comments are closed.