برفباری اور بارشو ں کے بعد شبانہ ٹھنڈ میں اضافہ ، اگلے ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
سرینگر /21اکتوبر / ٹی آئی نیوز
بالائی علاقوں میں برفباری او ر میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی آنے کے ساتھ ہی وادی میں شدید ٹھنڈ جاری ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 7.5 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 31.0 ملی میٹر، پہلگام میں 14.8 ملی میٹر، کپواڑہ میں 0.0 ملی میٹر، کوکرناگ میں 22.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 5.4 ملی میٹر، بانہال میں 34.4 ملی میٹر، بٹوٹ میں 232 ملی میٹر اور بھدورا میں 23.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
پہلگام میں، پارہ گزشتہ رات 3.2 کے مقابلے میں 2.0 ڈگری سیلشس درج ہو ا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات کی طرح کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.