جموں کشمیر میں امن بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی/ منوج سنہا

جموں کشمیر میں کسی کو بھی امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جو لوگ ”امن کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی“

سری نگر کے آرمڈ پولیس کمپلیکس زیوان میں یوم پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پولیس فورس گزشتہ تین دہائیوں سے UT میں قابل ستائش کام کر رہی ہے۔ ”چاہے یہ امن و امان برقرار رکھنا ہو، دہشت گردی سے لڑنا ہو، ٹریفک کا انتظام ہو یا روز بروز جرائم پر قابو پانا ہو، پولیس سب سے آگے ہے“
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے خطے میں امن قائم کرنے اور ”دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے” میں عظیم قربانیاں پیش کی ہیں“۔ لیکن اب بھی کچھ عناصر ایسے ہیں جو ہمارے پڑوسی ملک کے کہنے پر امن کو خراب کرنے کی سازشیں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایل جی سنہا نے کہا کہ وہ عناصر جو جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز شہداءکے اہل خانہ کی طرف سے بہائے گئے آنسوو¿ں کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے۔

Comments are closed.